پنجاب پولیس کا کمیونٹی پولیسنگ، شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے مستحسن اقدام

Sep 28, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح، شہریوں کو امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کا اہم کردار کے پیش نظر پنجاب پولیس مختلف اقدامات یقینی بنا رہی ہے، اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ، شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے مستحسن اقدام اٹھایا ہے، آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران نے جمعتہ المبارک کے موقع پر علاقائی مساجد کے دورے کئے، سینئر پولیس افسران نے نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سن کر فوری ازالے بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جائے، معاشرے کی اصلاح، تعمیر و ترقی میں مساجد کی ضرورت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل کا حل یقینی بنا رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ سینئر افسران شہریوں کو پولیس کی طرف سے دی جانے والی خدمات اور سہولیات سے آگاہ کر رہے ہیں جس سے پولیس اور شہریوں کے درمیان رابطہ، تعاون اور اعتماد کی فضا مزید مستحکم ہو رہی ہے۔
(روز نامہ انصاف)
***************************