پنجاب پولیس ماحولیاتی تحفظ اور سموگ کی روک تھام کے لیے ان ایکشن

Sep 28, 2024

نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس ماحولیاتی تحفظ اور سموگ کی روک تھام کے لیے ان ایکشن ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال سموگ کے تدارک کیلئے جاری کاروائیوں کے دوران  724 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف 934 مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح صوبائی دارالحکومت میں انسداد سموگ کاروائیوں میں 70 ملزمان گرفتار ہوئے اور 179 مقدمات درج کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز سمیت مختلف مقامات پر انسداد سموگ کے حوالے سے کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ سے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے،  پنجاب ہائی وے پٹرول اور ٹریفک پولیس شاہراہوں پر سموگ کا باعث بننے والی وہیکلز کے خلاف اقدامات میں تیزی لائیں.

(روز نامہ جناح)

**********************