آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات

Sep 28, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے  ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، مسائل کے فوری ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی احسان اللہ شہید کی اہلیہ کی پنجاب کانسٹیبلری سے اوکاڑہ تبادلے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ حافظ آباد کے کانسٹیبل عمران بشیر کی غازی قرار دئیے جانے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد رشید شہید کے بیٹے علی حمزہ کی بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ضروری کاروائی کا حکم دیا۔سب انسپکٹر ارشد محمود کی سروس کی ریگولرائزیشن سے متعلقہ درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ سب انسپکٹر محمد انتظار حسین کی قصور میں درج مقدمہ کے حوالے سے درخواست پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو ریلیف دینے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ جناح)

**************************