وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ویژن محفوظ پنجاب، پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن، مختلف وارداتوں میں مطلوب 02 لاکھ سے زائد مجرمان گرفتار،
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے سلسلہ میں پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں جاری کاروائیوں کے دوران مختلف وارداتوں میں مطلوب 02 لاکھ سے زائد مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 01 لاکھ سے زائد اشتہاری مجرم گرفتار ہوئے، گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 16700، بی کیٹیگری کے 84807 اشتہاری شامل ہیں ، تقریباََ 53 ہزار عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے، اے کیٹیگری کے 4395 ، بی کیٹیگری کے 48571 عدالتی مفروران شامل ہیں ، دوران آپریشنز 25 ہزار سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار ہوئے ، اے کیٹیگری کے 10822 ، بی کیٹیگری کے 14358 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں ، سنگین جرائم میں مطلوب 80 سے زائد اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 48 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار کئے گئے جن میں 19766 اشتہاری، 17859 عدالتی مفرور اور 10609 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) شامل ہیں ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر963)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, September 29, 2024