ٹک ٹاکر ثمینہ پر قاتلانہ حملہ کا ملزم ایئر پورٹ سے گرفتار

Sep 26, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک اور کامیابی حاصل کر لی۔ مشہور ٹک ٹاکر ثمینہ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی، ایف آئی اے کی مدد سے ملزم کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سلطان احمد مدعیہ کا حقیقی بھائی ھے، ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے عمان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ایف آئی اے کی مدد سے پولیس نے ملزم کو فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ملزم سلطان احمد نے گذشتہ ماہ گوجرانوالہ میں قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ میں ٹک ٹاکر ثمینہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ اور سی پی او گوجرانوالہ کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔

(روز نامہ پاکستان)

*************************