پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں ''جدید پولیسنگ'' کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں ''جدید پولیسنگ'' کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد
 کانفرنس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی
کانفرنس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیسنگ میں تبدیلی،محرکات اور اس کے اثرات بارے ماہرانہ رائے پیش کیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 140 تحصیلوں میں سیف سٹی پراجیکٹس لگائیں گے، آئی جی پنجاب

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں ''جدید پولیسنگ'' کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ''ٹیک ڈریون پولیسنگ ''
کانفرنس میں محکمہ پولیس،ایجوکیشن، میڈیا، قانونی ماہرین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔کانفرنس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیسنگ میں تبدیلی،محرکات اور اس کے اثرات بارے ماہرانہ رائے پیش کی گئیں۔کانفرنس میں عوامی تحفظ کو بڑھانے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ماہرین نے جدید کرائم اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے اکیڈمیا اور سوسائٹی کے تعاون کو لازم قرار دیا۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں پنجاب پولیس کو درپیش چیلنجز بارے تجاویز پیش کی گئیں۔ماہرین نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے نفاذ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال،سمارٹ سٹیز اور پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔سائبر سکیورٹی اور جدید رجحانات،سائبر کرائم کے لیے جدید تحقیقات وقت کی ضرورت ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محکمہ پولیس کے بہترین اثاثہ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب کی 140 تحصیلوں میں سیف سٹی پراجیکٹس لگائیں گے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب بھر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سمارٹ سٹیز پراجیکٹس لگا رہی ہے۔پولیس آفیسرز کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور کرائم میپنگ کے ذریعے پولیس تعینات کی جارہی ہے۔ ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیسنگ میں سیف سٹی کے کردار کو بھرپور سراہا۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر954)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, September 26, 2024