پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں قربان ہو گیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ایلیٹ کانسٹیبل طاہررضا شاہ کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت،
شہید کے اہل خانہ کی کفالت پنجاب پولیس کی ذمہ داری، بھرپور تعاون کیا جائے گا، آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس کے ایک اور بہادرجوان نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرلیا ہے، چکوال میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایلیٹ کانسٹیبل طاہر رضا شاہ نے عظیم قربانی پیش کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل طاہر رضاشاہ کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایلیٹ کانسٹیبل نے فرض کی راہ میں ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا،پنجاب پولیس اپنے بہادر جوان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت، دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہید کے اہل خانہ کی کفالت پنجاب پولیس کی ذمہ داری، بھرپور تعاون کیا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ چکوال پولیس ٹیم نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کلر کہار رتہ گاؤں جنگل میں ریڈ کیا، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل طاہر کو پیٹ اور بازو میں فائر لگے، دوران علاج ہسپتال میں جام شہادت نوش کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 02 ڈاکو ہلاک، 03 کوگرفتارکیا گیا۔
بعد ازاں شہید کانسٹیبل طاہر رضا شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن چکوال میں ادا کی گئی،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا،کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئرعامر خٹک، سینئر پولیس افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کی اورسوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کی۔ضلع چکوال کے پارلیمنٹیرینز کی بھی نماز جنازہ میں شرکت، سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، شہید کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی، ڈی پی او چکوال نے کہاکہ لازوال قربانی و خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او چکوال کی جانب سے بھی سوگوار خاندان کیلئے اظہار تعزیت، پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو انکے آبائی گاؤں کرسال روانہ کردیا گیا،شہید کو سرکاری اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیاگیا
(ہینڈ آؤٹ نمبر952)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
