آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فیصل آباد آمد

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فیصل آباد آمد
آئی جی پنجاب نے زیر تکمیل سٹیٹ آف دی آرٹ  پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا ترجمان پنجاب پولیس
آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز فیصل آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے خدمت مرکز کی تزنین و آرائش کے کاموں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،پولیس خدمت مرکزکو جلد از جلد فنکشنل کرکے شہریوں کو ڈیجیٹلائزڈ آن لائن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو 14 سے زائد سہولیات ون ونڈو آپریشن کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں اور پبلک سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر950)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, September 25, 2024