ہربنس پورہ لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کے قتل کا معاملہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں لیڈی کانسٹیبل کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے،آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج سمیت تمام شواہد کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے بروئے کار لایا جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر945)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, September 24, 2024