پنجاب پولیس انٹرن شپ کے آٹھویں بیج کا آغاز، افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
سٹوڈنٹ انٹرن شپ کے آٹھویں بیج میں لاہور گریژن یونیورسٹی کے 38 طلبا و طالبات شامل۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا یوتھ انگیجمنٹ پروگرام تمام ریجنز و اضلاع میں جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس انٹرن شپ کے آٹھویں بیج کا آغاز ہو گیا، سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی، انٹرن شپ کے آٹھویں بیج میں لاہور گریژن یونیورسٹی میں مختلف ڈگری پروگرامز کے 38 طلبا و طالبات شامل ہیں۔ اے آئی جی ٹریننگ فیصل مختار نے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ پروگرام کے فیچرز بارے آگاہ کیا۔
اے آئی جی ٹریننگ فیصل مختار نے کہا کہ انٹرن شپ میں شامل طلبا کو گروپس میں 06 ہفتے دورانئے کیلئے مختلف فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ اٹیچ کیا گیا ہے، طلبا و طالبات کو فیلڈ پولیسنگ، انسداد جرائم اور پبلک سروس ڈلیوری کے پراجیکٹس بارے آگاہ کیا جائے گا۔ اے آئی جی ٹریننگ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سیف سٹی اتھارٹی اور انویسٹی گیشن میں پولیسنگ امور بارے مکمل آگاہی دی جائے گی، طلبا و طالبات انٹرن شپ سے حاصل ہونے والے مشاہدات بارے اپنی پریزنٹیشن رپورٹس بھی پیش کریں گے۔ فیصل مختار نے کہا کہ پنجاب پولیس تعلیم و تحقیق کے میدان میں طلبا و طالبات کے ساتھ براہ راست رابطے کو فروغ دے رہی ہے۔ سٹوڈنٹ انٹرن شپ سے طلبا و طالبات کو اپنے کیرئیر ڈویلپمنٹ میں مناسب راہنمائی حاصل ہو گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر942)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, September 24, 2024