پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
رواں سال کے دوران 18 لاکھ 46 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے سروسز حاصل کر چکے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہر ماہ لاکھوں شہری پولیس خدمت مراکز سے ایک درجن سے زائد پولیسنگ خدمات سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال کے دوران 18 لاکھ 46 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے سروسز حاصل کر چکے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 05 لاکھ 18 ہزار سے زائد شہریوں نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 08 لاکھ 35 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، 4184 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی، 01 لاکھ 38 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 19 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی، 01 لاکھ 18 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، 58 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کا اندراج گمشدگی جبکہ 4211 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 79 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی، 178 ویمن وائیلنس رپورٹ درج ہوئیں، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 67 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا، 1273 شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے، شہریوں سے حاصل فیڈ بیک کی روشنی میں کارکردگی کر مزید بڑھائیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر941)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, September 24, 2024