مظفر گڑھ میں 03 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کی لاش ملنے کا واقعہ

Sep 24, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ میں 03 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کی لاش ملنے کا واقعہ کا نوٹسل لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران لواحقین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(روز نامہ جناح)
*********************