آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پی ایچ پی شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل
پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، لاکھوں شہریوں اور گاڑیوں کوچیک کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے۔ پی ایچ پی کی ٹیمیں قوانین کی پاسداری اور انسداد جرائم کیلئے ایس او پیز کے مطابق قانونی کاروائیاں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، پنجاب ہائی وے پٹرول نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 5 لاکھ 27 ہزار 2 سو 43 افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 97 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیاگیا، 2 لاکھ 58 ہزار 3 سو 05 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 46 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 48 ہزار 9 سو ای چالان کیے گئے۔ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 6544 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ اور قانونی کاروائی کی گئی، جرمانے کی مد میں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 243 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 3722 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 16 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا،44 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ 2276 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔پولیس خدمت مراکز پرآنے والے 3873 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں،ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 30 مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 279 لیٹر شراب اور 23 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی فورس کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض ادا کئے جائیں، فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے اور شاہرات پر شہریوں کو ہر ممکن مدد و راہنمائی فراہم کی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر940)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, September 23, 2024