مظفر گڑھ میں 03 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کی لاش ملنے کا واقعہ

 مظفر گڑھ میں 03 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کی لاش ملنے کا واقعہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا واقعہ کا نوٹس، آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ میں 03 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کی لاش ملنے کا واقعہ کا نوٹسل لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران لواحقین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر939)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, September 23, 2024