وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز
رواں سال صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 47167 افراد گرفتار، 82049 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ا نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری کے مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مقدمات کا بلا تاخیر اندراج اور متعلقہ کمپنیوں کے اشتراک سے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے، ریکوری کی شرح کو بہتر بنایا جائے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کی بھرپور سپورٹ جاری رکھیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 47167 افراد گرفتار کئے گئے، بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 82049 مقدمات درج کئے گئے، 52509 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے،5823 بجلی چوروں کو سزائیں دلوائی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24491 بجلی چور گرفتار،  25616  مقدمات درج کئے گئے جبکہ 7204 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے ہدایت کی کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر938)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, September 23, 2024