سنٹرل پولیس آفس: ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ''کی پرفارمنس انڈیکیٹرز'' کے تحت فیصل آباد ریجن کی کارکردگی کے اہداف کا جائزہ لیا گیا،
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیولنک اجلاس منعقد ہواجس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ''کی پرفارمنس انڈیکیٹرز'' کے تحت فیصل آباد ریجن کی کارکردگی کے اہداف کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہاکہ 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ شکایات کا مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل ہر صورت یقینی بنائیں، منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے ہدایت کی کہ آرگنائزڈ کرائم اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، تجاوزات اور سموگ کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کریک ڈاؤن تیز کیا جائے۔ شہزادہ سلطان نے مزیدکہاکہ ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح بڑھائیں، شہریوں کو خدمت مراکز میں ڈیجیٹل سہولیات کی آسان فراہمی یقینی بنائیں، یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیولنک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
اجلاس میں ہارڈ کور پولیسنگ، موثر ٹریفک مینجمنٹ، پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی زیر غور آئی، ایف آئی آرز کے اندراج، کرائم کنٹرول، انویسٹی گیشن امور، منشیات فروشی کے خاتمے کے اقدامات، لا اینڈ آرڈر ہینڈلنگ، 1787 پر موصولہ شکایات کے ازالے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا،دوران اجلاس خواتین اور کمزور طبقات کا تحفظ، انتظامی امور، سائلین کی داد رسی، سکیورٹی اور خدمات کی فراہمی کے امور بھی زیر غور آئے، آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان، سی پی او، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈی پی او چنیوٹ، ڈی پی او جھنگ، ٹریفک افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈی آئی جی آئی اے بی امین بخاری، اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت، اے آئی جی شکایات احسان اللہ چوہان سمیت متعلقہ افسران اجلاس میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر937)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, September 23, 2024