لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں فائرنگ سے دو خواتین کے قتل کا واقعہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس

Sep 23, 2024
لاہور 22 ستمبر۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں فائرنگ سے دو خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوۓ سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(روز نامہ خبریں)
*********************