پولیس ملازمین کو علاج کیلئے مزید ساڑھے 15 لاکھ روپے جاری

Sep 22, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  پولیس ملازمین کے طبی اخراجات کیلئے مزید 15 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے گئے  تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے ڈرائیور کانسٹیبل فیصل شہزاد کو آنکھوں کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، سکیورٹی کانسٹیبل سلیم اللہ کو کینسر کے علاج کیلئے  2 لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد سلیم کو ٹانگ و گھٹنے کے آپریشن کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پی راجہ صداقت علی کی اہلیہ کے گھنٹوں کے آپریشن کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ فیصل آباد کے کانسٹیبل محمد شکیل کو آنکھ کے آپریشن کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ ویلفیئر برانچ کے ملازم کو میجر سرجری کیلئے  2 لاکھ روپے دئیے۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************