پنجاب پولیس کے 5اے ایس پیز کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کرنے کا حکم

Sep 21, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے 5 اے ایس پیز کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی آفس سے سیکرٹری سروسز کو آگاہی کیلئے مراسلہ بجھوا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والے پانچ سپرنٹنڈنٹ رینک کے افسروں کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔جن افسران کو بلوچستان بھیجا جا رہا ہے ان میں کامونکی میں ایس ڈی پی او تعینات اختر نواز، مری میں ایس ڈی پی او تعینات اویس علی خان، کاہنہ لاہور میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تعینات عبداللہ احسان، سنٹرل پولیس آفس پنجاب میں تعیناتی کے منتظر رحمت اللہ اور خرم مہیسر شامل ہیں۔

(روز نامہ جنگ)

*********************