لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف ان ایکشن،لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں نے 344 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے، سرچ و سویپ آپریشنز کے دوران 10463 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ، 95 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔سنگین جرائم میں مطلوب 628 اشتہاری مجرم، عدالتی مفرور اور عادی مجرم ٹارگٹ آفینڈرز گرفتار کئے گئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت مختلف مقامات سے سنگین وارداتوں میں ملوث 11 گینگز کے 27 کارندے گرفتار ہوئے،50 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، منشیات فروشوں کیخلاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 263 ریڈز کئے گئے، 133 منشیات فروش گرفتارہوئے جن کے خلاف فوری مقدمات درج کئے گئے جبکہ74 کلو گرام چرس، 3 کلو گرام ہیروئن، 02 کلو 300 گرام آئس اور 1686 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************