سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن، آئی جی

Sep 21, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں زیر تعمیر 22 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں،سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہورہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل پنجاب پولیس میں مختلف پراجیکٹس تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں، سرکاری اراضی پر 10 سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سے قومی خزانے کو سالانہ 02 کروڑ 08 لاکھ روپے سے زائد کی بچت ہوگی، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ لاہور پولیس کے کرایوں کی بلڈنگز میں قائم 10 پولیس سٹیشنز قبل ازیں کروڑوں روپے کرایوں کی مد میں ادا کر رہے تھے، پولیس اسٹیشن ساندہ، ملت پارک، گجر پورہ، کوٹ لکھپت، اسلام پورہ،پولیس سٹیشن شالامار، سمن آباد، شفیق آباد، شاد باغ اور جوہر ٹاؤن کرایوں کی بلڈنگز میں تھے اور لاکھوں روپے ماہانہ اور کروڑوں روپے سالانہ کرایوں کی مد میں ادا کر رہے تھے، لاہور پولیس کے تمام سمارٹ پولیس اسٹیشنز بھی سرکاری اراضی پر ماضی کی نسبت کم لاگت میں تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*********************