لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں فائرنگ سے دو خواتین کے قتل کا واقعہ

لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں فائرنگ سے دو خواتین کے قتل کا واقعہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب۔
فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں فائرنگ سے دو خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوۓ سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر936)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, September 22, 2024