وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن،
رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 79709 ریڈز، 44281 ملزمان گرفتار، 44225 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب کی تکمیل میں منشیات کی لعنت کے خلاف پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے ، آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد منشیات انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز بلا تعطل جاری ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 79709 ریڈز کی گئیں ، منشیات کے دھندے میں ملوث 44281 ملزمان گرفتار، 44225 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 30576 کلوگرام چرس، 681 کلو گرام ہیروئن 306 کلو آئس، 7 لاکھ 26 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی جبکہ نشے کی بیماری میں مبتلا 1240 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔
صوبائی دارالحکومت میں جاری آپریشنز بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 7260 چھاپے مارے گئے ، 7487 ملزمان گرفتار ، 7260 مقدمات درج کئے گئے ۔ ملزمان کے قبضے سے 5353 کلوگرام چرس ، 236 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ، 131 کلو گرام آئس ، 50 ہزار لٹر کے قریب شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ماڈرن ڈرگز کی خریدو فروخت، آن لائن سپلائی اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے جائیں، منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر935)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, September 22, 2024