سنٹرل پولیس آفس: انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 53 افسران کو رینک لگانے کی تقریب،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر افسران کے ہمراہ افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے،
رواں سال 600 سب انسپکٹرز، 700 اے ایس آئیز، 800 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت مختلف عہدوں پر 02 ہزار سے زائد ترقیاں دیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
جلد ہی سیف سٹی اتھارٹی کے ایس پیز اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران کی ترقی کا بورڈ ہو گا، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس لاء اینڈ آرڈر، دہشت گردی، مذہبی منافرت اور شدت پسندی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، پنجاب پولیس موجودہ وسائل میں بہت بہادری اور جانفشانی سے تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ افسران پروفیشنلزم اور سمارٹ پولیسنگ سے محکمانہ امور میں اپنی افادیت اور اہمیت بڑھائیں، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، بہترین سروس ڈیلیوری، انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پہلے سے مزید بہتر رویوں اور خوش اخلاقی سے غریب کو انصاف دیں، کسی بھی دباؤ کے بغیر بے قصور کو بے گناہ اور گنہگار کو سزاوار ٹھہرائیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں سال 600 سب انسپکٹرز، 700 اے ایس آئیز، 800 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت مختلف عہدوں پر 02 ہزار سے زائد ترقیاں دیں گے، جلد ہی سیف سٹی اتھارٹی کے ایس پیز اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران کی ترقی کا بورڈ ہو گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پروموشنز اور ویلفیئر کا قرض ملک و قوم کی بے لوث خدمت، اور بے خوف حفاظت کے ذریعے اتاریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے انسپکٹرز کو نئے رینک لگانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 53 افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر افسران کے ہمراہ افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے، پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ کی بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی ۔ گذشتہ روز پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 110 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر933)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, September 22, 2024