رحیم یار خان: مقابلہ میں ایک اور خطرناک ڈاکو انجام کو پہنچ گیا

Sep 19, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس خطرناک مجرمان، ڈکیتوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں رحیم یار خان میں پنجاب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور خطرناک ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے، ہلاک ڈاکو کی شناخت آصف عرف مٹھو چانڈیہ کے نام سے ہوئی، کلاشنکوف اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ہلاک ڈاکو قتل، ڈکیتی، چوری، پولیس پر فائرنگ سمیت درجنوں سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق موضع بہار کھاکھی میں پولیس کو 06 مسلح ملزمان کی شاہراہ عام پر شہری سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی اطلاع ملی تھی، ڈکیتی کی اطلاع پر شیدانی پولیس کا بروقت ایکشن لیا، دوران تعاقب مسلح ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************