مقابلوں میں زخمی جوانوں کے علاج معالجہ کیلئے 31لاکھ 50ہزار روپے جاری

Sep 19, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے بہادر جوانوں کے علاج معالجے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے جرائم پیشہ عناصر سے مقابلوں کے دوران زخمی ہونے والے غازی جانبازوں کے علاج معالجے کیلئے 31 لاکھ 50ہزارروپے جاری کر دیئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے بہادر غازیوں اور ہیلتھ مسائل سے دوچار ملازمین کی جلد صحت یابی اولین ترجیح ہے، آر پی اوز، ڈی پی اوز بہادر پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے بھرپور اقدامات یقینی بنائیں علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں زیر تعمیر 22 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، تمام سمارٹ پولیس سٹیشنز سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول، ایس او پیز پر فنکشنل ہونگے۔مزید بر آں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس خطرناک مجرمان، ڈکیتوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں رحیم یار خان میں پنجاب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور خطرناک ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے، ہلاک ڈاکو کی شناخت آصف عرف مٹھو چانڈیہ کے نام سے ہوئی، کلاشنکوف اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہری سے ڈکیتی ناکام بنانے پر پولیس ٹیم شاباش دی۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************