آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا زیر تعمیر سمارٹ پولیس سٹیشن اسلام پورہ کا دورہ

Sep 19, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں زیر تعمیر 22 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، تمام سمارٹ پولیس سٹیشنز سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول، ایس او پیز پر فنکشنل ہونگے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ پنجاب پولیس کے مجموعی طور پر 99 پولیس سٹیشنز مختلف اضلاع میں زیرتعمیر ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز بھی تیزی کے ساتھ تکمیل کی جانب گامزن ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیرسے حکومتی خزانے کو تقریباً ساڑھے 04 ارب روپے سے زائد کی بچت حاصل ہو گی، قبل ازیں ایک تھانے کی تعمیر پر تقریباً 20 سے 25 کروڑ روپے لاگت آتی تھی۔

(روز نامہ جناح)

***********************