سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ویلفیئر، ڈسپلن اور ایڈمن سمیت تمام پیشہ ورانہ امور میں ملازمین کو درپیش مسائل کا ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے، تمام سپر وائزری افسران ماتحت سٹاف کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انکی مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے جس کے ہر فرد کی مشکلات کا ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹر ل پولیس آفس میں پولیس ملازمین سے ملاقات کے دوران کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر افتخار احمد کے نام الاٹ سرکاری فلیٹ بیٹی کانسٹیبل مریم افتخار کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو کاروائی کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ریٹائرڈ انسپکٹر محمد اسلم کی بطور ٹرینر دوبارہ بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو ریلیف کی ہدایت کی، ہیڈ کانسٹیبل محمد حنیف شہید کی اہلیہ کی جانب سے فلیٹ اور پلاٹ مہیا کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ایڈمن اور اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے خانیوال کے اے ایس آئی سید منور علی شاہ کی پروموشن درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے ٹریفک اسسٹنٹ شہباز احمد کی درخواست پر ڈی پی او قصور کو فوری قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈرائیور کانسٹیبل محمد انعام الہی مرحوم کی جانب سے جاب فراہمی کی درخواست ڈی آئی جی ویلفیئر کو کاروائی کیلئے بھجوا دی،کلاس فور ملازم محمد خلیق الزمان کی پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد تبادلہ کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی آئی جی پنجاب نے ویلفیئر،  ایڈمن اور ڈسپلن امور سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کو پیشہ ورانہ اور ذاتی مسائل میں ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہے ہیں، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز ماتحت سٹاف اور فورس کے مسائل کے ازالے اقدامات میں تیزی لائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر925)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, September 19, 2024