وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع کی سرحدی و دریائی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کیلئے 52 کروڑ روپے منظور کئے ہیں، آئی جی پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع کی سرحدی و دریائی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کیلئے 52 کروڑ روپے منظور کئے ہیں، آئی جی پنجاب
صوبائی سرحدی ایریاز پر قائم پولیس، پی ایچ پی اور دریائی چیک پوسٹوں کے مورچوں اور باؤنڈری والز کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس، اٹک اور میانوالی اضلاع کے ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع کی سرحدی و دریائی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کیلئے 52 کروڑ روپے منظور کئے ہیں، صوبائی سرحدی ایریاز پر قائم پولیس، پی ایچ پی اور دریائی چیک پوسٹوں کے مورچوں اور باؤنڈری والز کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سرحدی  چوکیوں کو نائٹ ویژن کیمرے، بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس، جدید اسلحہ سمیت تمام لاجسٹکس فراہم کیا گیا ہے، چوکیوں پر تعینات جوانوں کا مورال بلند ہے، وسائل و سہولیات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کی سرحدی چوکیاں دہشت گردی، سمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں، چوکیوں پر تعینات پولیس کے بہادر جانباز ہر لمحہ سر بکف ہیں اور دہشت گرد و سماج دشمن عناصر کے عزائم کو ہمیشہ خاک میں ملاتے رہیں گے، ان خیالا ت کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور جدید وسائل کی فراہمی سے متعلقہ امور زیر بحث آئے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرحدی چوکیوں پر تعینات جانبازوں کو مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی اور ایس ایس پی عثمان باجوہ اجلاس میں موجود تھے۔  ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، چشمہ چیک پوسٹ میانوالی اور مکھڈ چیک پوسٹ اٹک کے انچارجز اور سٹاف نے بھی شرکت کی، دونوں ڈی پی اوز نے متعلقہ سرحدی چوکیوں کے پیشہ وارانہ امور اور چیلنجز بارے بریف کیا۔

(ہینڈ آؤٹ  نمبر924)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
Press Release Date: 
Thursday, September 19, 2024