سنٹرل پولیس آفس: ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت اہم اجلاس
کی پرفارمنس انڈیکیٹرز، ہارڈ کور پولیسنگ، ٹریفک مینجمنٹ، خدمت مراکز کی کارکردگی زیر غور آئی۔
آر پی اوز، ڈی پی اوز 1787 پر موصولہ شکایات کے ازالے کیلئے ٹائم لائنز کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے آر پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں کی پرفارمنس انڈیکیٹرز، ہارڈ کور پولیسنگ، ٹریفک مینجمنٹ، خدمت مراکز کی کارکردگی، ایف آئی آرز کے اندراج، کرائم کنٹرول، انویسٹی گیشن امور، منشیات فروشی کے خاتمے کے اقدامات، لا اینڈ آرڈر ہینڈلنگ، 1787 پر موصولہ شکایات کے ازالے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں خواتین اور کمزور طبقات کا تحفظ، انتظامی امور، سائلین کی داد رسی، سکیورٹی اور خدمات کی فراہمی کے امور بھی زیر غور آئے۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے ہدایت کی کہ 1787 پر موصولہ شکایات پر شکایت کنندہ سے فوری رابطہ یقینی بنایا جائے،آر پی اوز، ڈی پی اوز 1787 پر موصولہ شکایات کے ازالے کے لئے موثر مانیٹرنگ میکانزم بنائیں، ٹائم لائن کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے کہاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف موثر کارروائیوں میں تیزی لائی جائے، شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے موثر فیلڈ پٹرولنگ اور رسپانس ٹائم کو بہتر بناتے ہوئے مزید اقدامات کریں، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے ہدایت کی کہ تجاوزات اور سموگ کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کریک ڈاؤن تیز کیا جائے،زیر التوا چالان مکمل کریں، گنہگار کو پکڑیں، قرار واقعی سزا دلوائیں، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے کہاکہ موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں کا تدارک کریں، ریکوری کو مزید بہتر بنائیں، لائسنسنگ کی شرح بڑھائیں، شہریوں کو خدمت مراکز میں ڈیجیٹل سہولیات کی آسان فراہمی یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز،اے آئی جی مانیٹرنگ اور اے آئی جی کمپلینٹ سمیت متعلقہ افسران اجلاس میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر923)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, September 18, 2024