پنجاب پولیس رحیم یار خان کا مسلح ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک خطرناک ڈاکو ہلاک، ترجمان پنجاب پولیس
ہلاک ڈاکو کی شناخت آصف عرف مٹھو چانڈیہ کے نام سے ہوئی، کلاشنکوف گولیاں برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس خطرناک مجرمان، ڈکیتوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں رحیم یار خان میں پنجاب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور خطرناک ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے، ہلاک ڈاکو کی شناخت آصف عرف مٹھو چانڈیہ کے نام سے ہوئی، کلاشنکوف اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ہلاک ڈاکو قتل، ڈکیتی، چوری، پولیس پر فائرنگ سمیت درجنوں سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہے،
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق موضع بہار کھاکھی میں پولیس کو 06 مسلح ملزمان کی شاہراہ عام پر شہری سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی اطلاع ملی تھی، ڈکیتی کی اطلاع پر شیدانی پولیس کا بروقت ایکشن لیا، دوران تعاقب مسلح ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی اور ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی،ہلاک ڈاکو کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہری سے ڈکیتی ناکام بنانے پر پولیس ٹیم شاباش دی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر920)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, September 18, 2024