پنجاب پولیس راجن پور کا سرکل بنگلہ اچھا میں کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف فوری رسپانس،

پنجاب پولیس راجن پور کا سرکل بنگلہ اچھا میں کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف فوری رسپانس،
 لنڈ اور دولانی گینگ کے ڈاکوؤں کی طرف سے مقامی آبادی کی کروڑوں روپے مالیت کی بھینسوں کی ڈکیتی کی کوشش ناکام
پولیس نے 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی 27 قیمتی بھینسیں اصل مالکان کے حوالے کر دیں، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس راجن پور نے سرکل بنگلہ اچھا میں کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف فوری رسپانس کرتے ہوئے مقامی آبادی کو بڑے نقصان سے بچالیا ہے، راجن پور پولیس نے لنڈ اور دولانی گینگ کے ڈاکوؤں کی طرف سے مقامی آبادی کی کروڑوں روپے مالیت کی بھینسوں کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، پولیس نے 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی 27 قیمتی بھینسیں اصل مالکان کے حوالے کر دیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی اطلاع ملنے پر بنگلہ اچھا اور سونمیانی پولیس نے بروقت ایکشن لیا،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس کے بروقت رسپانس، شدید فائرنگ سے ڈاکو بھینسیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، بھینسیں واپس ملنے پر مالکان اور مقامی باشندوں نے پولیس کے حق میں نعرے لگائے، ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے کہاکہ کچہ ایریاز کے ڈاکوؤں کی نقل و حرکت پر پولیس ہمہ وقت چوکس ہے، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ترجیحی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر919)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, September 18, 2024