آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا زیر تعمیر سمارٹ پولیس سٹیشن اسلام پورہ کا دورہ،زیر تعمیر مختلف حصوں کا معائنہ کیا،
لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں زیر تعمیر 22 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، آئی جی پنجاب
سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سے حکومتی خزانے کو تقریباً ساڑھے 04 ارب روپے سے زائد کی بچت حاصل ہو گی، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں زیر تعمیر 22 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، تمام سمارٹ پولیس سٹیشنز سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول، ایس او پیز پر فنکشنل ہونگے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ پنجاب پولیس کے مجموعی طور پر 99 پولیس سٹیشنز مختلف اضلاع میں زیرتعمیر ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز بھی تیزی کے ساتھ تکمیل کی جانب گامزن ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیرسے حکومتی خزانے کو تقریباً ساڑھے 04 ارب روپے سے زائد کی بچت حاصل ہو گی، قبل ازیں ایک تھانے کی تعمیر پر تقریباً 20 سے 25 کروڑ روپے لاگت آتی تھی، جدید ڈیزائنگ اور کثیرالمقاصد بلڈنگ پر مشتمل یہ سمارٹ پولیس سٹیشن اب تقریباً 06 سے 10 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گا، شہر کے گنجان آباد علاقوں میں یہ تھانے پہلے کرایوں کی بلڈنگز میں قائم تھے، سمارٹ پولیس سٹیشنز گنجان آباد علاقوں میں 01 سے 02 کنال اراضی پر تعمیر کئے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ ملتان میں 03، فیصل آباد، گوجرانوالہ،رحیم یارخان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 02 جبکہ اٹک، گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ میں 01 سمارٹ پولیس سٹیشنز تعمیر کیے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لاہور میں زیر تعمیر سمارٹ پولیس سٹیشن اسلام پورہ کے دورے کے موقع پر کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تعمیر سمارٹ پولیس سٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،آئی جی پنجاب نے سمارٹ پولیس سٹیشن کے کنسٹرکشن ورک میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر918)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, September 18, 2024