آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل۔
دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے جانبازوں اور اہلکاروں کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے 50لاکھ روپے جاری کرد ئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے بہادر جوانوں کے علاج معالجے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے جرائم پیشہ عناصر سے مقابلوں کے دوران زخمی ہونے والے غازی جانبازوں کے علاج معالجے کیلئے 31 لاکھ 50ہزارروپے جاری کر دیئے ہیں، تفصیلات کے مطابق سرگودھا پولیس کے زخمی انسپکٹر شاہد اقبال کو میجر سرجری کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے، راجن پور کے زخمی کانسٹیبل محمد ارسلان رضا کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے، زخمی کانسٹیبل جاوید حسین کو علاج معالجے کیلئے 04 لاکھ روپے دئیے گئے، ملتان کے زخمی اے ایس آئی محمد عمران کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے تین لاکھ روپے جاری کئے گئے، راجن پور کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد اکمل کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ گوجرانوالہ کے زخمی کانسٹیبل شہباز احمد کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کئے گئے۔
اسی طرح ڈی ایس پی تنویر سرور کو برین انجری کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے،سب انسپکٹر سید محمد علی جعفری کو مختلف عارضوں کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے، سب انسپکٹر محمد عباس شہید کی اہلیہ کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، سپیشل برانچ کے محمد عابد کو دانتوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے، لانگری محمد ندیم کو اہلیہ کے علاج کیلئے 75 ہزار روپے جبکہ ملتان کے سینئر کلرک حسن عباس کو ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے 71 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے بہادر غازیوں اور ہیلتھ مسائل سے دوچار ملازمین کی جلد صحت یابی اولین ترجیح ہے، آر پی اوز، ڈی پی اوز بہادر پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے بھرپور اقدامات یقینی بنائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے فنڈز میں مزید اضافے کے لئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر917)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, September 18, 2024