آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات کو بھرپور سکیورٹی پر پولیس فورس کو شاباش،
صوبہ بھر میں 1581 محافل میلاد، 2467 جلوسوں کی سکیورٹی فرائض 55 ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں نے سر انجام دئیے۔
آئی جی پنجاب نے سنٹرل کنٹرول روم اور سول سیکریٹریٹ میں محکمہ داخلہ کے کنٹرول رومزمیں سکیورٹی انتظامات مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں، ریلیوں اور محافل کے پُرامن انعقاد، بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر لاہور سمیت پنجاب پولیس کو شاباش دی ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ بہترین ٹیم ورک کے ذریعے جشن عید میلاد النبیﷺکے پروگراموں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی گئی، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس نے موثر پٹرولنگ کی، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ سمیت تمام پولیس یونٹس، الائیڈ محکموں، سکیورٹی ایجنسیز نے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کا مظاہرہ کیا، جشن عید میلاد النبی ﷺکی تقریبات کی سکیورٹی یقینی بنانے میں پولیس افسران و جوانوں کا کردار قابلِ ستائش رہا، علما کرام، امن کمیٹی، شہریوں، میڈیا کی طرف سے بھرپور تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
12 ربیع الاول جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے سنٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے لا اینڈ آرڈر صورتحال، عید میلاد النبی ﷺکے جلوسوں، ریلیوں اور محافل کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انچارج سنٹرل پولیس آفس کنٹرول روم انسپکٹر حامد محمود نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی،پولیس کنٹرول رومز سے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور دیگر پروگرام کی لمحہ بہ لمحہ موصول رپورٹس کا جائزہ لیا، بعد ازاں آئی جی پنجاب کی سول سیکریٹریٹ میں محکمہ داخلہ پنجاب کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے کنٹرول روم سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن سمیت متعلقہ حکام ہمراہ تھے۔
جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پرنور محافل، ریلیوں اور جلوسوں کے لئے پنجاب پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 1581 محافل میلادالنبیﷺ، 2467 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 55 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات رہے،لاہور میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر 255 جلوس، 225 سے زائد محافل میلاد منعقد ہو ئیں، صوبائی دارالحکومت میں 10 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار وں نے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے۔ ایگزیکٹو و ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی ٹیمیں سکیورٹی انتظامات میں معاونت فراہم کی، محافل، جلوسوں اور ریلیوں کی سکیورٹی کیلئے روایتی و جدید پولیسنگ کے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے ریلیوں، جلوسوں اور محافل کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، پولیس ٹیموں نے عید میلاد النبی ﷺکے پروگراموں کے پرامن انعقاد کے لئے امن کمیٹیوں، علما کرام، کمیونٹی لیڈرز سے موثر کوارڈینیشن یقینی بنائی جبکہ تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز جشن عید میلادالنبیﷺ کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی۔ پولیس کنٹرول رومز سے جشن عید میلاد النبیﷺ پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی جبکہ تمام مکاتب فکر عید میلادالنبیﷺ پر بین المسالک و مذاہب ہم آہنگی، برداشت اور رواداری کو فروغ دیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر916)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, September 18, 2024