گوجرانوالہ میں سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے 04 افراد کے قتل کا معاملہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس،

Sep 17, 2024

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب،

لاہور 16 ستمبر: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے گوجرانوالہ میں سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے 04 افراد کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقتولین کے ورثا کو انصاف کی فراہمی ترجیحی اقدامات پر یقینی بنائی جائے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر احمد، حامد، اظہر اور امانت کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا، پولیس ٹیمیں مجرمان کے تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں۔

*******************