پنجاب پولیس کو مطلوب 2 انتہائی خطرناک اشتہاری امارات سے گرفتار

Sep 16, 2024

دبئی (نیٹ نیوز) پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب دو انتہائی خطرناک اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری عمران عرف شعیبو نے 2006ء میں گوجرانوالہ میں شہری کو گولیاں مار کر قتل جبکہ دوسرا اشتہاری ملزم اصغر پاکپتن پولیس کو قتل کے مقدمے میں2020 ء سے مطلوب تھا۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************