ڈی ایس پیز 80 کورینک لگانے کی تقریب،آئی جی کی مبارکباد

Sep 16, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹرز سے ڈی ایس پی عہدے پر پروموٹ ہونے والے 28 افسران کو نئے عہدے کے رینک لگائے ۔ آئی جی نے ترقی پانیوالے پولیس افسروں کومبارکباد دی، آئی جی نے کہا کہ اس سال مختلف کیڈرز اور عہدوں پر مزید 1500 سے زائد محکمانہ پروموشن کرنے جا رہے ہیں، جلد ہی 80 سے زائد سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کا بورڈ ہو گا، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی پیز کا سب ڈویژنل پولیسنگ میں سپروائزری رول اور فیڈ بیک بہت اہم ہے آئی جی پنجاب نے ت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے 4 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔

(روز نامہ جنگ)

*********************۔