آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، 12 ربیع الاول کے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، 12 ربیع الاول کے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا،
 صوبہ بھر میں 1581 محافل میلاد النبیﷺ  اور 2467 جلوسوں و ریلیاں کے سکیورٹی فرائض 55 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سر انجام دینگے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوزنے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے کے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ 12 ربیع الاول کو صوبہ بھر میں 1581 محافل میلاد النبیﷺ  اور 2467 جلوسوں و ریلیاں منعقد ہونگی،پنجاب پولیس کے 55 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی فرائض پر تعینات ہونگے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر 255 جلوس اور 225 سے زائد محافل میلاد منعقد ہونگی،10 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور والنٹیرز سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں ریلیوں کے روٹس اور محافل سمیت تمام پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، آر پی اوز، ڈی پی اوز، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سکیورٹی و دیگر انتظامات کا خود جائزہ لیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر 12 ربیع الاول کے پروگراموں کی سکیورٹی انتہائی اہم ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حساس سپاٹس اور فلیش پوائنٹس کو قبل از وقت کلیئر کروائیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے، دہشت گردوں، شرپسند و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ علما کرام 12 ربیع الاول پر بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی، برداشت اور رواداری کے رویوں کو فروغ دیں، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آپریشنزاور ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سمیت سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر913)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, September 16, 2024