آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ روپے جاری،
 
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم اور مسلسل مصروف عمل ہیں اور اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے تحت آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے 04 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سینئر ٹریفک وارڈن مستقیم خان کو جگر کے کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے گئے، لاہور پولیس کے سب انسپکٹر قاسم عباس کو فالج کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کئے ، پی ایچ پی کے اے ایس آئی محمد نواز کو بیک بون پرابلم کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دیئے گئے جبکہ قصور پولیس کے غازی کانسٹیبل علی جان کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی زیر نگرانی کمیٹی نے مختلف اضلاع سے موصول ویلفیئر کیسز کے دستاویزات کی سکروٹنی کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ امراض سے نبرد آزما پولیس ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پولیس ویلفیئر فنڈ سے علاج معالجے میں معاونت میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر912)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, September 15, 2024