جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل

Sep 15, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے جشن عید میلاد النبیؐ کی پرنور محافل، ریلیوں اور جلوسوں کے لئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی  لاہور سمیت صوبہ بھر میں 1581محافل میلادالنبیؐ اور 2467جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 55ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔ لاہور میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 255جلوس اور 225سے زائد محافل میلاد منعقد ہونگی، صوبائی دارالحکومت میں 10ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور والنٹیرز سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭