لاہور(کرائم رپورٹر سے)آئی جی پنجاب نے 28 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی،ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں پرموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں 105 انسپکٹرز کے نام زیرغور آئے،اے سی آرز مکمل ہونے اور معیارپرپورا اترنے والے 28انسپکٹرز کوگریڈ 17میں ترقی دے دی گئی،آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کے نوٹیفکیشن جاری کردیے، ڈی ایس پی عہدہ پر ترقی پانے والوں میں انسپکٹر سجاد اکبر، محمد شاہد جاوید، محمد اختر، عابد جاوید، شاہد محمود، ساجد محمود، امیر عباس، فخر الزمان خان، محمد انصر جاوید، محمد عمران بیگ، افضال حسین، محمد ریاض، عمرفاروق، محمد تاثیر ریاض، محمد اویس، محمد نیاز خان، سید علی جعفر رضا، مبشر علی انور، عبدالقادر، علی احمد، محمد نوید جاوید،محمد اکمل عمر، محمد حسنین حیدر، امتیاز احمد، طارق محمود، عبدالکریم، کبیر احمد اور ندیم عباس خان شامل ہیں۔
(روز نامہ جنگ)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭