Sep 14, 2024
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے سلسلے میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت پولیس ٹیمیں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں ، خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1166 کلاشنکوف ، 31579 پسٹل، 2462 بندوقیں، 2255 رائفلز، 503 ریوالور برآمد کئے گئے ، ملزمان سے 02 لاکھ37 ہزار 735 گولیاں اور کارتوس برآمد بھی کئے گئے ۔ صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 107 کلاشنکوف، 6580 پسٹل، 465 رائفلز، 253 بندوقیں، 51 ریوالور اور 37 ہزار سے زائد گولیاں بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس اور سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے ، آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
(روز نامہ خبریں)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭