Sep 14, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال کے پہلے 08 ماہ میں01 ارب 66 کروڑ روپے فورس کی ویلفیئر پر خرچ کئے گئے ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف کی مد میں 58 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد فنڈز خرچ کئے گئے، پولیس ملازمین کو میڈیکل گرانٹ کیٹیگری میں 18 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد دیئے گئے، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 41 کروڑ 72 لاکھ روپے دئیے گئے، تدفین اخراجات کی مد میں ملازمین کے اہلخانہ کو 04 کروڑ 92 لاکھ روپے دئیے گئے، ریٹائرمنٹ پر فئیرویل گرانٹس کی مد میں 22 کروڑ روپے سے زائد فنڈز ملازمین کو دئیے گئے، گذارا الاؤنس کی مد میں ملازمین کے اہلخانہ کو 18 کروڑ روپے دئیے گئے، پولیس شہداء کے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے 01 کروڑ 55 لاکھ روپے دئیے گئے، ایمرجنسی امداد کی مد میں 01 کروڑ 35 لاکھ روپے جبکہ لیگل ایڈ کی کیٹیگری میں ملازمین کو 87 لاکھ روپے کے فنڈز دئیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے اقدامات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔
(روز نامہ جناح)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
