مذہبی مقامات، غیرملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات

Sep 14, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےسنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کے دوران افسر وں کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سر حدی چیک پوسٹوں، مذہبی مقامات، حساس تنصیبات اور چینی سمیت غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھا دیں، آئی جی پنجاب نے ایمر جنسی ہیلپ لائن 15 کی کالز پر پولیس و ڈولفن اسکواڈ رسپانس مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ، تمام اضلاع میں سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے موٹر سائیکل سکواڈز کی تشکیل نو کی جائے، آئی جی نے شاہراہوں، حساس مقامات کے گردونواح میں پٹرولنگ مزید موثر بنانے کی ہدایت کی 12 ربیع الاول کی ریلیوں، جلوسوں، محافل کے سکیورٹی پلان بھی زیر غور آیا ۔آ ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف کی مد میں 58 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد فنڈز خرچ کئے گئے، پولیس ملازمین کو میڈیکل گرانٹ کیٹیگری میں 18 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد دیئے گئے، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 41 کروڑ 72 لاکھ روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ جنگ)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭