Sep 13, 2024
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں فالو اپ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے تمام سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس ایس پیز اور ایس پیز انوسٹی گیشن اور دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں پینڈنگ چالان کے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق بریف کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے مقدمات بروقت چالان کرنے پر 14 اضلاع کو شاباش دی جبکہ 22 اضلاع کو عدالتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے کہاکہ سپر وائزری افسران پینڈنگ چالان دو ہفتے کے اندر اندر کلئیر کریں، تمام افسران پینڈنگ چالان کو کلئیر کرکے فوری کلیرنس سر ٹیفکیٹس بھجوائیں، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور اور ڈی ایس پی لیگل ارسلان سیف بھی اجلاس میں موجود تھے۔
(روز نامہ سٹی 42)
**********************
