آئی جی پنجاب نے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

Sep 13, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے بہادر غازیوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پولیس کانسٹیبل محمد سلمان اصغر کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل اشفاق احمد کو علاج معالجے کیلئے 07 لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور ہی کے کانسٹیبل محمد ظفر اللہ کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے کانسٹیبل محمد آصف کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے جاری کئے گئے، غازی اے ایس آئی قمر عباس کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ مذکورہ پولیس افسران و اہلکار پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے میں زخمی ہوئے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس ملازمین کیلئے فنڈز اجراء کی منظوری دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پولیس فورس کے جانباز غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔
(روز نامہ انصاف)
***********************