Sep 13, 2024
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب پولیس کا صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تعینات افسران اور اہلکاروں سے ویڈیو لنک اجلاس باقاعدگی سے جاری ہیں۔ اسی مناسبت سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی، ڈی پی او راجن پور کیپٹن (ریٹائرڈ) دوست محمد، چیک پوسٹ سخی سرور، تریمن، ادھی والا، بیت باغ شاہ اور شاہ ولی کے سٹاف کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈی پی اوز ڈی جی خان اور راجن پور نے چیک پوسٹوں پر تعینات نفری، سہولیات، وسائل اور چیلنجز بارے بریفنگ دی،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر بھی اجلاس میں موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کی صوبائی سرحدی و دریائی چوکیاں دہشت گردی کے خلاف پہلی ڈیفنس لائن ہیں، چوکیوں پر تعینات پولیس جانباز خوارجی دہشت گردوں و سماج دشمن عناصر کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ سرحدی و دریائی چیک پوسٹوں کا اسمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردار ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
