آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے بہادر غازیوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے

آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے بہادر غازیوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے بہادر غازیوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پولیس کانسٹیبل محمد سلمان اصغر کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل اشفاق احمد کو علاج معالجے کیلئے 07 لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور ہی کے کانسٹیبل محمد ظفر اللہ کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے کانسٹیبل محمد آصف کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے جاری کئے گئے، غازی اے ایس آئی قمر عباس کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ مذکورہ پولیس افسران و اہلکار پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے میں زخمی ہوئے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس ملازمین کیلئے فنڈز اجراء کی منظوری دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پولیس فورس کے جانباز غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے، سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں غازی افسران و اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر یقینی بنائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر900)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, September 12, 2024