سنٹرل پولیس آفس: ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب ادریس احمد کی زیر صدارت ویڈیو لنک فالو اپ اجلاس

سنٹرل پولیس آفس: ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب ادریس احمد کی زیر صدارت ویڈیو لنک فالو اپ اجلاس
سپر وائزری افسران پینڈنگ چالان دو ہفتے کے اندر کلیئرکرکے سر  ٹیفکیٹ بھجوائیں۔ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں فالو اپ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے تمام سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس ایس پیز اور ایس پیز انوسٹی گیشن اور دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں پینڈنگ چالان کے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق بریف کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے مقدمات بروقت چالان کرنے پر 14 اضلاع کو شاباش دی جبکہ 22  اضلاع کو عدالتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے کہاکہ سپر وائزری افسران پینڈنگ چالان دو ہفتے کے اندر اندر کلئیر کریں، تمام افسران پینڈنگ چالان کو کلئیر کرکے فوری کلیرنس سر ٹیفکیٹس بھجوائیں، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور اور ڈی ایس پی لیگل ارسلان سیف بھی اجلاس میں موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر899)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, September 12, 2024